حیدرآباد کی خبریں

کمشنر حیدرآبادنےموسمِ بہار شجر کاری مہم 2026 کا افتتاح کردیا

حیدرآباد ) گردوں پیش) کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے سر سی جے انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیو یئرل سائنسز حیدرآباد میں آج موسمِ بہار شجر کاری مہم 2026 کا افتتاح کردیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عمران بھٹو، محکمہ جنگلات کے افسران، ڈاکٹرز اور طلبہ بھی موجود تھے۔


اس موقع پر کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کا واحد مؤثر حل زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک رسمی سرگرمی نہیں بلکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، عوام اپنے گھروں کے سامنے موجود خالی جگہوں اور اوپن اسپیسز میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں۔ کمشنر فیاض حسین عباسی نے مزید کہا کہ صرف پودا لگانا کافی نہیں بلکہ اس کی پرورش اور حفاظت اسی طرح کرنی چاہیے جیسے ہم اپنے گھر کی کسی قیمتی چیز کی دیکھ بھال کرتے ہیں اگر ہم لگائے گئے پودوں کی مناسب نگہداشت کریں گے تو ہی شجرکاری کا اصل مقصد حاصل ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ شجرکاری ایک صدقہ جاریہ ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت خوش آئند ہے، جس سے نہ صرف ماحول بہتر ہوتا ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ایم ایس سر سی جے انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویئرل سائنسز ڈاکٹر نثار احمد سوہو نے کہا کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے درخت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، آکسیجن کی فراہمی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے توازن اور موسمی شدت میں کمی کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہٰذا ہر فرد کو اس قومی فریضے میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عمران بھٹو نے بتایا کہ رواں بہار کے موسم میں محکمہ سوشل فاریسٹ کے تحت اسکولوں، کالجوں اور این جی اوز کے تعاون سے 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر سی جے انسٹیٹیوٹ گزشتہ تین برسوں سے اس مہم میں شراکت دار ہے اور ادارے کی انتظامیہ پودوں کی نگہداشت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال