تمام سیاسی پارٹیاآگے بڑھ کروطن کی خدمت کریں حاجی نظرخان
حیدرآباد (گردوپیش تمام سیاسی جماعتوں کوآگے بڑھ کروطن عزیز کومضوط کرناہوگا،اس وقت پاکستان سیاسی بحران کاشکارہے،ہمیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کو مستحکم کرناہوگا سینئرسیاستدان حاجی نظر خان موسیٰ خیل،
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سینئرسیاستدان حاجی نظرخان موسی خیل نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر پاکستان کو مضبوط کرناہوگا اس وقت ملک میں سیاسی بحران ہے،ہمیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کروطن کی خاطر ایک ہوناپڑے گا،
انہوں نے کہاکہ اگرادارے اپنے حدود اور آئین کے مطابق کام کریں توہم سہی سمت چل سکتے ہیں، پوری دنیانے پاکستان کے حالیہ انتخابات اور ہم پر نظررکھیں ہوئے ہیں تاہم ہمیں تماشہ بننے کے بجائے وطن کی تعمیر وترقی پرتوجہ دینی ہوگی،
حاجی نظرخان نے کہاکہ عجب نہیں کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھاہمارے بعد وجودمیں آنے والے ممالک ہم سے تمام شعبوں میں آگے ہیں اور ہم ہیں کہ آپس کے اختلافات سے فرست نہیں ہے،
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 8 دھائیاں گزرچکی ہیں کہ پاکستان وجود میں آیاہے لیکن جہاں ہم ایٹمی قوت بن گئے ہیں وہاں ہماری عوام خطہ غربت سے نیچے زندگی بسرکررہی ہے،
انہوں نے کہاکہ بلوچستان قدرتی گیس کی پیداوار سے مالا مال ہے لیکن اہل بلوچستان گیس کی سہولت سے محروم ہیں، ہمیں ایسی ناانصافیوں سے گریزکرناہوگا اور یہ وہ واحد راستہ ہے جوہمیں ترقی کے راستے پرگامزن کرسکتاہے ،

