اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ کا منافع خوروں کے خلاف کاروائی
سانگھڑ(گردوں پیش) اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر کی جانب سے سانگھڑ اور گردونواح کے علاقوں میں میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی.بعدازاں گجری شہر میں ایک دکان پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کرلیے اس موقع پر دکاندار دکان چھوڑ کر فرار ہو گیا مگر دکان سے باہر پھلوں کے ڈبوں میں نان کسٹم سگریٹ اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ نے اپنی تحویل میں لے لئے. اس موقع پر انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت سے ٹیکس کی مد میں ملکی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی کی جائے گی اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں. قبل ازیں انہوں نے فروٹ سبزی اور اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ مقررہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں ورنہ ان کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.
