حیدرآباد(گردو پیش آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے،چیئرمین نیب نے آج نیب افسران سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔دوسری جانب نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔