ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد
حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال میں غریب مستحقین میں مچھر دانیاں تقیسم تقریب منعقد ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔ مچھر دانیاں دینے کا مقصد غریب لوگ ملیریا اور ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچ سکیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی غریبوں اور مستحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ملک میں بیرونی امداد گوداموں میں پڑی ہے یا تو وہ امداد حکومت اپنے من پسند افراد کے ذریعے محدود لوگوں تک پہنچا رہی ہے اور بعض مقامات سے امدادی سامان کی بازار میں فروخت کی خبریں شرمناک ہیں اس کے برعکس جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل متاثرین کے لیے پیش کردئیے ہیں ہمارا مقصد دکھی عوام کی نہ صرف خدمت کرنا ہے بلکہ ہماری سیاست ہی خدمت کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں کی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ بیرون ملک کے مخیر حضرات بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، لیکن وسائل کے بغیر امدادی سرگرمیاں بہت مشکل ہیں ایسے میں اصل ذمے داری تو سندھ حکومت کی ہے کہ وہ سندھ کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کرے، متاثرہ خاندانوں کو راشن پہنچائے، مچھروں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے موثرثر اقدامات کرے، نیز جن علاقوں میں سیلاب کا پانی ابھی تک جمع ہے فوری طور پر پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے۔
ناظم جماعت اسلامی زون وسطی اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا کہ الخدمت جماعت اسلامی مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنا کردارادا کررہی ھے.