ہرشہری کوخوشحال دیکھناچاہتے ہیں ظفراحمدصدیقی
حیدرآباد (گردوپیش
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد کو پیپلز پارٹی کی جانب سے متعصبانہ رویہ کے باعث بدحالی کا شکار ہے حیدرآباد کے شہریوں کو حکمراں جماعت کے جلسوں کی نہیں صاف ستھرا پڑھا لکھا حیدرآباد کی ضرورت ہے اور یہ ہی ایم کیو ایم کی منزل ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ حیدرآباد و سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے جلسے کو کامیاب بنانے کی کوشش کی گئی لیکن عملاً حیدرآباد کی عوام نے جلسے سے لاتعلقی اختیار کی انہوں نے مزید کہا کہ 16 سال سے پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے لیکن 16 سال پہلے حیدرآباد ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظامت کے باعث بہترین حالت میں تھا ایم کیو ایم کے ناظمین نے شہر حیدرآباد کو اسکول کالجز،روڈز،ڈسپینسری،اسپتال، گرین بیلٹ، فلٹر پلانٹس،فلائی اوور دئیے اور اس وقت سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہے اور یہاں ابتری کی صورت حال ہو گئی ہے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکال کر جعلی ڈومیسائل پر اندورن سندھ سے لاکر حیدرآباد کے لوگوں کا حق مار کر ملازمتیں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ہر شہری خوشحال ہو یہ ہی ہماری منزل ہے
