کارکردگی کی بنیادپرمحکمہ آبپاشی میں ترقی اور مراعات دینے کیلئے کوشاں ہیں جام خان شورو
حیدرآباد(گردوپیش. صوبائی وزیرسندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ آبپاشی میں ترقی اور دیگر مراعات دینے کے لیے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر نعیم اختر میمن کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو ھمیشہ بنان جواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن محکمے نے فلڈ اور پانی کی کمی کے دوران اچھی کارکردگی دکھائی،انہون نےکہا کہ سندھ کو 2010، 2011، 2022 میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس کے لیے کہا گیا تھا کہ پانی نہیں نکلے گا اور آئندہ سیزن میں فصلیں نہیں اگیں گی، لیکن محکمہ کے افسران اور عملے کی دن رات محنت کی وجہ سے محکمہ آبپاشی نے اس پانی کو سیزن سے پہلے نکال دیا تھا اور لوگوں نے فصلیں لگائی تھیں جب کہ 2022 کے سیلاب کے دوران میں نے دیکھا کہ چیف انجینئر ظریف کھیڑو، ایم ڈی سیڈا پریتم داس، منصور میمن، نعیم اختر میمن سمیت محکمے کے سارے افسران ایمرجنسی ڈیوٹی پر دن رات جاگ کر پانی نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، اہل علاقہ غصے میں تھے، ان سے ملاقاتیں کر رہے تھے، وہ انہیں سمجھا رہے تھے اور پانی کی نکاسی کی کوششیں بھی کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ جب کوئی افسر اپنی زندگی اور پیشہ ورانہ تجربے حاصل کر کے تیار ہوتا ہے تو ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آتا ہے لیکن یہ ریٹائرمنٹ صرف نوکری سے ہوتی ہے۔ ریٹائرمنٹ کسی شخص کو اپنا کام جاری رکھنے سے کبھی نہیں روکتی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے مسائل پیش آتے ہیں کہ ریٹائرڈ افسران سے اس مسئلے کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے ان کی مدد طلب کی جاتی ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ ہم محکمہ آبپاشی میں کارکردگی کی بنیاد پر پروموشن اور دیگر مراعات دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس پر جلد عمل درآمد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم اختر میمن اپنی سروس کے دوران ایک متحرک افسر تھے جنہوں نے نارا کینال جیسی قدرتی بہاؤ کینال پر اپنی خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری ظریف اقبال کھیڑو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں فعال افسران ہی کامیاب ہوئے ہیں۔ کام آسان نہیں لیکن محکمہ آبپاشی کے افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نعیم اختر نے میمن کے ساتھ کام نہیں کیا تاہم 2022 کے سیلاب کے دوران انہیں کئی میٹنگز اور ایمرجنسی ڈیوٹیوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا جو ایک اچھا افسر ہی کرسکتا ہے۔ سیڈا کے منیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس نے کہا کہ نعیم اختر اور میں نے ایک ساتھ محکمہ آبپاشی میں شمولیت اختیار کی اور دوست بن گئے۔ اور پھر مسلسل ایک ساتھ کام کیا۔ انھون نے کہا کہ نعیم اختر میمن اچھے افسر تھے جنھوں نے ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل کا بھادری سے مقابلہ کیا۔اس موقع پر نارا کینال کے سابق ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں محکمہ آبپاشی کے سابق سیکرٹری بابر آفندی، احمد جنید میمن، سیڈا کے چیئرمین قبول محمد کھٹیاں ، چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز اور محکمہ آبپاشی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب میں ریٹائرڈ انجینئر نعیم اختر میمن کو شیلڈز، ایوارڈز اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے،

