پاکستان

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب، نوٹس جاری

حیدرآباد ویب ڈیسک: عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت 9 مئی اور توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہیں، خدشہ ہے کہ عمران خان کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس لئَ استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور عمران خان کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی