حیدرآباد کی خبریں

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اسلامک مضامین پر بھی بی ایس اور ایم فل پروگرام شروع کیے جائیں،حافظ ارمان چوھان

حیدرآبا(گردوپیش) جمعیت علماءاسلام س ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حافظ ارمان احمد چوھان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے حیدرآباد شہر کی واحد یونیورسٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں دیگر مضامین کی طرح اسلامک مضامین بھی پڑھائیں جائیں حیدرآباد شہر کے ایسے طلباء و طالبات جو اسلامک مضامین پڑھنا چاہتے ہیں انہیں اپنی تعلیم کیلئے اس مہنگائی کے دور میں دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے جبکے شہر میں ایک یونیورسٹی قائم ہوچکی ہے جو کئی دیگر مضامین پڑھارہی ہے مگر اسلامک کلچر اسلامک اسٹڈیز اور مسلم ہسٹری جیسے مضامین پڑھانے کا سلسلہ شروع نہیں کرسکی حالانکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کئی اساتذہ ان مضامین کو پڑھانے میں مہارت رکھتے ہیں ہم ہائر ایجوکیشن کمیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر صاحبہ ودیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے فوری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز اسلامک کلچر اور مسلم ہسٹری میں بی ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کیے جائیں تاکہ حیدرآباد شہر لطیف آباد قاسم آباد کے طلباء و طالبات کو اپنے شہر میں ہی اعلی تعلیم کی سہولت میسر آسکے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال