حیدرآباد(گردوپیش)ملازمین کے مسائل کا حل ہونا انکی مراعات کی بروقت ادائیگیوں اور دروان کام ملازمین کا تحفظ کرنا یونین کی ترجیحات میں شامل ہیں ہم بھرتیوں پر مستقل پابندی کے خاتمے ، ملازمین کے بچوں کو کوٹے کے مطابق بھرتی کرانا، شہید ومرحوم ملازمین کے لواحقین اور ریٹائرڈ ملازمین کیلئے میرج گرانٹ، ویلفیئر فنڈ اور انکے دیگر واجبات کی ادائیگیاں حل کرانا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہیں مگر اس وقت ہم جس مسئلے پر ببر آزماہیں وہ محکمہ بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کا ہے جو ہماری اور ادارے کی نجکاری کا مسئلہ ہے جسکے لیے ہمیں اپنے اندر اتحاد، محنت اور دیانت داری کے ساتھ جدوجہد کو تیز سے تیز کرنا ہوگی کیونکہ ہمارا دشمن نا صرف طاقتور ہے بلکہ اسے آہنی ہاتھوں کا بھی تحفظ حاصل ہے لیکن یونین نے بھی فیصلہ کیا ہوا ہے کہ نجکاری کے خلاف جنگ بھی لڑنا پڑی تو آئینی، قانونی، اخلاقی پر محاذ پر مقابلہ کرسینگے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک ورکرز یونین (CBA) کے نومنتخب مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبرہال حیدرآباد میں آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد اور سرکل لاڑ کے منتخب نمائندگان کی جانب سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی کو ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ یونین کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی سیکریٹری سندھ اقبال احمد خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سندھ اور بالخصوص حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز قائد مزدور کو انکی جرات مندانہ قیادت کے باعث ایک بار پھر پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ملک کے محنت کشوں کے حقیقی رہنما ہیں جو مسلسل شبانہ روز ملک بھر کے محنت کشوں اور بالخصوص محکمہ بجلی کے کارکنوں کی خدمات میں معروف عمل ہیں ان کا پھر دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونا ان پر اعتماد کی مہر مثبت کرتا ہے ہمیں امید ہے کہ یونین انکی قیادت میں نجکاری کے مسئلے پر پہلے کی طرح سرخ روء کامیاب ہوگی۔تقریب میں یونین کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری اعظم خان، صوبائی میڈیا کو آرڈینیٹر محمد حنیف خان، ریجنل چیئرمین NGCسید عابد علی شاہ کے علاوہ آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کے زونل چیئرمین غلام نبی کھوسو، زونل سیکریٹری گل محمد نظامانی، زونل چیئرمین آپریشن سرکل لاڑ ساجد اللہ راجپوت، سہیل احمد میمن، مظفر قریشی، میرپورخاص کے زونل چیئرمین شاہد قائمخانی، ایس ڈی او گاڑی کھاتہ غلام رسول ڈیتھو، کے علاوہ سجاد قائمخانی ، جاوید مائیکل ، راحیل کنسٹرکشن کے زونل سیکریٹری حامد قائمخانی، اسلم ناغڑ، غلام مصطفی کلیری، ساجد قائمخانی، محمد علی، محمد حسنین قائمخانی، منصور علی خان، اسد میمن، جمن جمائی، فرقان ، کاشف صدیقی ، محمد طلحہ، ساجد ، عبدالغفار، رب ڈنو، محمد طیب، فہیم لغاری، نسیم راجپوت، باسط، محبوب عباسی، حامد بشیر کے علاوہ دیگر نمائندگان بھی پھرپور تعداز میں موجود تھے,
ملازمین کے مسائل کا حل ہوناانکی مراعات کی بروقت ادائیگیوں اور دروان کام ملازمین کا تحفظ کرنا یونین کی ترجیحات میں شامل ہیں،
