پاکستان

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری

حیدرآباد(گردوپیش

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے، امیدوار یا سیاسی جماعتیں 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کروا سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکاؤنٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاؤنٹ قابل قبول نہ ہو گا۔
نئے رولز کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا، پوسٹل بیلٹ سے بھی رولز تبدیل کیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے۔
رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا آر او نتائج کیلئے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی