چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان اقدامات کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں آج چھٹی والے دن درخواست دائر کی جائے گی، عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اور اپوزیشن کی درخواستیں آج ہی وصول کئے جانے کا امکان ہے۔

