حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں کی جانب سے مطالبات کی حمایت میں مظاہرے کئے

حیدرآباد (گردوپیش)حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔

ایچ ڈی اے مزدور یونین حیدرآباد،ایمپلائز یونین حیدرآباد اور ایچ ڈی اے مہران یونین حیدرآباد کی جانب سے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ایچ ڈی اے انتظامیہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت یونینز کے رہنمائوں ساجد تقی، اسلم عباسی اور انصاف علی لاشاری کر رہے تھے۔

اس موقع پرمقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں اور ملازمین کے احتجاج کے باوجود ایچ ڈی اے انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے جبکہ رٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کوبھی پنشن نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں جب کہ ایک جانب مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو دوسری جانب عیدبھی قریب ہے لیکن اب تک ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ملنے کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ہے جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ملازمین کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایچ ڈی اے کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو اب تک مستقل بھی نہیں کیا گیا ہے جبکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ادارے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ ،کمشنرحیدرآباد اور ایچ ڈی اے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کر کے انصاف کیا جائے، دوسری صورت میں ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا اور اگر فوری تنخواہیں اور پنشن جاری نہیں کی گئیں تو پھر فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایچ ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔دری اثنا سجاول کے گوٹ بچل کہرانی کے رہائشی ریٹائرڈ ماسٹر عبدالرزاق کہرانی نے زمین پر قبضہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ہاتھ میں ترازو پکڑے کفن پوش احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گوٹھ میں با اثر افراد کی جانب سے میری زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور اس قبضہ کے خلاف میں گذشتہ دو سالوں سے دہائیاں دے رہا ہوں لیکن مجھے اب تک انصاف نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجاول میں قبضہ مافیا کا راج ہے جبکہ ڈی سی ،مختیارکار ،تپیدار اور دیگر افسران وہاں کی قبضہ مافیا کے لوگوں سے بھاری رشوت لے کر زمینوں پر قبضے کرانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے پر بااثر افراد مجھے جانی و مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے میری زندگی کو خطرہ ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں عید کے روز بھی میں اپنا احتجاج جاری رکھوں گا۔خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ یوسف نائچ کے رہائشی آصف علی نائچ نے مچھلی کے تالاب اور ایک ایکڑ زمین پر مشتمل پلاٹ پر مبینہ قبضہ کے خلاف حیدرآباد کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کے علاقہ کے بااثر افراد سردار نظرنائچ ،اشفاق ،غلام سرور ،اللہ دتہ اور دیگر نے خیرپور ناتھن شاہ کی پولیس کی سرپرستی میں میرے ڈھائی ایکڑ پر مشتمل مچھلی کے تالاب اور ایک ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور قبضہ کے بعد پولیس میری فریاد پر کیس درج کرنے کے بجائے بااثر افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے اپیل کی کہ مذکورہ بااثر افراد کے خلاف کیس درج کر کے میری زمین اور مچھلی کے تالاب سے قبضہ ختم کرا کر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال