حیدرآباد کی خبریں

حیدرآبادمنافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد(گردوپیش) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طور پر25گراں فروشوں سے ایک لاکھ 49 ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا.

اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ قاسم آباد گدا حسین سومرو نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کر کے سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر7گراں فروشوں سے45ہزارروپے جرمانہ وصول کیا،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ لطیف آباد شائستہ منور جبین نے مختیار کار مجیب الرحمان نندوانی، اسسٹنٹ مختیار کار اسد اللہ جونیجو پرائس انسپکٹر عابد ناہیوں کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 13گراں فروشوں سے52 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی احمد مرتضیٰ نے مختیارکار علی شیر بدرانی اورپرائس انسپیکٹرنویداحمدشیخ کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا دورہ کر کے مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر3گراں فروشوں سے 50ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی حتف سیال نے مختیار کار عمران شبیر کھوکھر اورپرائیس انسپیکٹر ریاض احمد میمن کے ہمراہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 گراں فروشوں سے2ہزار روپے جرمانہ وصول کیا-دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ہدایت پر چاروں تعلقوں میں جاری بچت بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم قیمت پر خرید رہے ہیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال