ڈپٹی کمشنرحیدرآبادکی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں اور جرمانے
حیدرآباد (گردو پیش)
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ھدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ کی جانب سے مشترکہ کاروائیاں، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ وصول، کئی دکانیں سیل اور دیگر کو وارننگ دی گئی
شہر میں مصنوعی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی احمد مرتضیٰ نے تعلقہ سٹی کے علاقے ٹاور مارکیٹ اور گرد نواح میں ہول سیلرز اور متعدد تاجروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں اور گوداموں کا جائزہ لیا جہاں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کئی دکانداروں سے 4 لاکھ جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ کئی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے. متعلقہ افسران کی جانب سے تاجروں کو خبردار کیا گیاہے کہ وہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی
