حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کیاہے؛چوہدری نظام آرائیں

حیدرآباد(گردوپیش)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حساس علاقوں میں فوجی افسران و جوانوں کی شہادت کو پاکستان کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاک فوج کے جوان ملک کی سلامتی کیلئے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما ہیں اس کے نتیجے میں پاکستان کے عوام سکون اور چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، پاکستان دشمن قوتیں برسہا برس سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں ہر آنے والے دن کے ساتھ ان میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پاک فوج کے جوان سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر ذلت، رسوائی اورپسپائی کا سامنا ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے عوام اور پاک فوج کے عزم اور ارادوں کو کمزور نہیں کرسکیں۔ آج بھی فوج کے جوان ان دہشت گردوں کی کمین گاہوں میں گھس کر انہیں جہنم واصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے 22کروڑ عوام کی تمام تر حمایت پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاکستان پر پڑنے والی ہر بری نظر کو ختم کردیا جائے گا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال