ڈی آئی جی پی حیدرآبادنےیوم پاکستان کے موقع پر ریلیوںکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت
حیدرآباد (گردوپیش )ڈی آئی جی پی سید پیر محمد شاہ حیدرآباد رینج نےیوم پاکستان 23 مارچ 2023 کے موقع پر ریلیوں، جلسے جلوس کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کر دیئے
ڈی آئی جی پی سید پیر محمد شاہ حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت۔
اسکولز،کالجز،جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس ڈیپلائمنٹ کو نمایاں مقامات پر کرنے اور ڈیوٹی کی حساسیت پر آگاہی دینے پر زور ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز، سرکاری و نجی املاک، گنجان علاقوں، مصروف بازاروں اہم مقامات پر موبائل / موٹر سائیکل گشت اور نفری میں اضافے کرنے کی ہدایت۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں کی بھی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دے دیئے
