عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجودایل پی جی کی قیمت میں مزید15روپےکااضافہ
حیدرآباد(گردو پیش)ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،
گیس مافیا نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے دعوے بھی دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیںعالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا ہے
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا،سرکاری قیمت 264 روپے فی کلو ملک میں کسی جگہ بھی دستیاب نہیں
۔ملک بھر میں قیمت 340 سے 360 اورروپے میں فروخت جاری ہے۔

