پاکستان

اسلام آباد جنرل نشستوں میں کم از کم پانچ فیصد نشستیں خواتین کو دی جائیں گی الیکشن کمیشن کاسیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری

حیدرآباد (گردو پیش)ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق جنرل نشستوں میں کم از کم پانچ فیصد نشستیں خواتین کو دی جائیں گی۔

الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 206 اور 215 کے تحت یہ عمل ضروری ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے حلف نامہ جمع کرانا ضروری ہوگا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے یہ حلف نامہ جمع کرانا پڑے گا،الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کو 21 فروری تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام درخواستیں پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ ہونی چاہئیں، سیاسی جماعتیں انتخابی نشانات کے ساتھ ترجیحی نشانات بھی واضح کریں،

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جمعرات کو عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران نے شرکت کی۔ سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق پر اپنا موقف بیان کیا اور تجاویز دیں، چیف الیکشن کمشنر نے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو ضابطہ اخلاق میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی