پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد
اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور غیر ملکی ایماءپر پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم نے ناک آ¶ٹ کردیا ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو خریدنے کےلئے اربوں روپے خرچ کئے اور غیر ملکی آقا¶ں کو خوش کرنے کےلئے ایک منتخب حکومت کےخلاف سازش کی اب وہ اپوزیشن کھیسانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف پروپیگنڈہ کررہی ہے، ملک کے عوام اس عمل پر نہ صرف خوش ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر عوام کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق کو خرید کر پاکستان کو نقصان پہنچائے ، انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان نے فہم وفراست اور کمال مہارت سے اس سازش کوناکا بنایا ہے اس کے بعد اب عوام میں عمران خان کی قدرومنزلت میںمزید اضافہ ہوا ہے اور آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی،
