امھران نامہ

ٹنڈوآدم کے مقامی صحافی خورشید راجپوت پولیس اسٹیشن ملیرمنتقل

ٹنڈوآدم/عمرفارق قریشی سانگھڑ ٹنڈوآدم کا مغوی صحافی خورشید راجپوت کراچی سٹی ملیر تھانے پہنچایا گیا۔
سانگھڑ ٹنڈوآدم کے سئنیر صحافی خورشید راجپوت اور اس کے دوست کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمات کا سلسلہ رک نہ سکا
خورشید راجپوت پر آٹھ سے دس جھوٹ پر مبنی مقدمات درج ہوئے ہیں
دو ماہ قبل خورشید راجپوت اور اسکے دوست شوکت مغل پر سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈوآدم پر تازہ ترین جھوٹ پر مبنی من گھڑت کیس پولیس کی ملی بھگت سے درج کرایا گیا تھا جبکہ ٹنڈوآدم پولیس نے خورشید راجپوت کو برہنہ کرکے اسی دوران سخت تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جسکی خبریں میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں
اس کیس میں خورشید راجپوت نے اپنی ضمانت کروا کر سیشن جج سانگھڑ کو22 اے کی درخواست دے کرموقف اختیار کیا کہ اس پر درج کیا گیا کیس جھوٹ پر مبنی ہے من گھڑت اسٹوری ہے ملزمان نے مجھے پہلے اغوا کیا اور پھر مجھ پر جھوٹ پر مبنی الزامات عائد کرتے ہوئے ٹنڈوآدم تھانے پرکیس درج کروا یاعدالت نے 22 اے کی درخواست کا بغور جائزہ لیا اور انکوائری کروا کر درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست میں نامزد نو ملزمان پر کیس درج کرنے کے احکامات جاری کیے اس سلسلے میں خورشید راجپوت عدالتی حکم پر گزشتہ روزاپنے بھائی اور دو دیگر دوستوں کے ہمراہ سٹی تھانے مقدمہ درج کرانے گیا تو سٹی تھانے کے ایس ایچ او نیاز کلہوڑو نے ساز باز کرکے خورشید راجپوت اور اس کے دوست شوکت مغل ندیم میواتی اور بھائی فقیر محمد راجپوت کو مبینہ طور پر سی آئی اے پولیس اہلکاروں کے حوالے کردیا خورشید راجپوت کے بھائی فقیر محمد راجپوت نے بتایا کہ ہم چار لوگوں کو سٹی تھانہ ٹنڈوآدم ایس ایچ او نیاز کلہوڑو نےپرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس ملزمان سے اغوا کرایا ہے انکا مزید کہنا تھاکہ مجھے اور ندیم میواتی کو راستے میں اتار کر خورشید اور شوکت مغل کو کراچی لے جایا گیا اس طر ح پولیس نے اپنے مختلف حربے استعمال کیے ہیں
واقعے کی نئی اپ ڈیٹس سامنے آئی ہے کہ خورشید راجپوت اور اسکے دوست شوکت مغل کو سی آئی اے پولیس سانگھڑ نے کراچی پولیس کے حوالے کیا ہے خورشید کو اور شوکت کو رات ورات سٹی تھانہ ملیر لایا گیا ہے نئی اپ ڈیٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ زون ٹو کی جانب سے ایک لیٹر سامنے آیا جسمیں بتایا گیا ہے کہ سٹی تھانہ ملیر کے اے ایس آئی ہارون پر مشتمل پولیس پارٹی تشکیل دی گئی ہے پولیس پارٹی نےمقدمہ نمبر 416/24 سیکشن 506-Bکے تحت گرفتاری عمل میں لائی ہے مزکورہ کیس مئی کے مہینے میں ایک وکیل کی مدعیت میں جھوٹ پر مبنی من گھڑت کہانی پر مشتمل مقدمہ درج کرایا گیا تھا
جسمیں بتایا گیا ہے کہ خورشید راجپوت اور دیگر نے وکیل سے لیپ ٹاپ چھیننے اور موت مار دھمکیاں دینے کی اسٹوری جڑی گئی ہے
اس سلسلے میں صحافیوں کی جانب سے سخت ردے عمل سامنے آیا کہ سندھ پولیس صحافی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے خورشید راجپوت کا گناہ یہ ہے کہ ٹنڈوآدم بار میں ایک پروگرام میں بہ بانگ دوھل ڈنکے کی چوٹ پر کہا تھا کہ ایس ایس پی سانگھڑ منشیات فروشوں سے ماہانہ دو کروڑ روپے متھلی وصل کر رہا ہے اس پروگرام میں ٹنڈوآدم کورٹ کے معزز جج صاحبان بھی موجود تھے خورشید راجپوت کو اس سچ بولنے کی پاداش میں منشیات فروشوں اور پولیس کی جانب سے مسلسل زلیل وخوار کیا جارہا ہے پولیس زاتی دشمنی پر اتر آئی ہے پولیس بجائے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے ایک صحافی کو سچ بولنے کی سزار دے رہی ہے خورشید راجپوت پر جھوٹ پر مبنی مختلف اوقات میں ٹنڈوآدم میں کیس درج کیے گئے ہیں ٹنڈو آدم کے ججز نے خورشید راجپوت پر ہونے والے جھوٹے مقدمات کا فیصلہ دیتے ہوئے ملزمان پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے تو پولیس اور منشیات فروشوں غنڈوں نے نئی چال کھیل کر خورشید راجپوت کو کراچی پولیس تک پہنچا دیا
سرزمین سندھ میں ویسے بھی صحافیوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے پولیس اور وڈیرے شاہی کی ملی بھگت سے صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے
اسی سلسلے کی کڑی خورشید راجپوت بھی بھینٹ چڑھ گیا ہے خورشید راجپوت نے قانونی راستہ اپنا رکھا ہے مگر پولیس اور منشیات فروشوں کی ملی بھگت خورشید راجپوت کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے اس سلسلے میں صحافی تنظیمیں بھی اپنے صحافی کو بچانے میں ناکام ہیں اگر یہی صورتحال رہی وہ وقت دور نہیں صحافت کا نام نشان مٹ جائے گا
صحافی برادری کا آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ ہے خورشید راجپوت کے ساتھ انصاف کیا جائے ملوث پولیس اہلکاروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

امھران نامہ

آئی جی سندھ کے حکم پر ٹنڈوادم پولیس کی کاروائیاں32 سے زائد منشیات فروش جواری گرفتارلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ٹنڈوادم ( گردو پیش) آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے حکم پر ٹنڈوادم سٹی اور بی سیکشن تھانے
امھران نامہ

ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا

گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی