حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک اور ای روزگار پروگرام کا افتتاح کیا
حیدرآباد(گردوپیش )ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ماہر تعلیم کنوینئر سب قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اسلام آباد میں IMCB کے زیر اہتمام نوجوانوں کے روشن مستقبل و اعتماد سازی کے لئے آئی ٹی پارک اور ای روزگار پروگرام منعقد کیا گیا ای روزگار سینٹر کا افتتاح حق پرست رکن قومی اسمبلی و کنوینئر سب قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے اسلام آباد بوائز ماڈل کالج میں نوجوانوں کو برائٹ پاکستان فیوچر کے تحت فری لانس،ائی ٹی پروفیشنلز کے کورسسز مفت کروائیں جائیں گے بلکہ دنیا بھر میں انہیں تعلیم اور روزگار کے حوالے سے معاونت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے فیڈرل سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی کی بھی خصوصی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمن ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وژن کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ و ہنر مند بنانا ہے اور اس کے لئے وزارت تعلیم خصوصی کوششیں کر رہی ہے,
