امھران نامہ

آئی جی سندھ کے حکم پر ٹنڈوادم پولیس کی کاروائیاں32 سے زائد منشیات فروش جواری گرفتارلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ٹنڈوادم ( گردو پیش) آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے حکم پر ٹنڈوادم سٹی اور بی سیکشن تھانے پولیس نے چھاپے مار کاروائیوں میں عاصم قریشی راجو مل اس محد انور بروہی ندیم غوری علی گوہر گوڑو رند غلام رسول مکرانی بادل کھوسو سمیت 32 سے زائد منشیات فروش جواریوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے،

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے منشیات فروشوں جواریوں کی ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں ضلع سانگھڑ اٹھ سو سے زائد منشیات فروش جواریوں سرپرستوں کے نام شامل ہیں جبکہ ٹنڈوادم کے سو سے زائد افراد ہیں ان میں بااثر شخصیات کے نام بھی بتائے گئے ہیں لسٹ کو پولیس آفیسر راز میں رکھ رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس آفیسرز کسی بھی بااثر شخصیات کی سفارش قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں ذرائع نے بتایا کہ جلد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوگا پہلے مرحلے میں چھوٹے منشیات فروش ڈیلر جواریوں کو گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوا ہے منشیات فروشوں جواریوں جرائم پیشہ عناصروں کی سرپرستی کرنے والے بااثر شخصیات بھی گرفتار ہوں گے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

امھران نامہ

ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا

گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی
امھران نامہ

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کاٹن فیکٹریوں کو کپاس 8500 فی من خرید نے کا حکم

ٹنڈوآدم (گردوپیش) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کاٹن فیکٹریوں کو کپاس 8500 فی من خرید کرنے کا حکم دیا ہے خلاف