حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے نئے ٹریفک پلان کی منظوری دے دی

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے نئے ٹریفک پلان کی منظوری دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ افسران کو سخت ایکشن لینے کی ھدایت کی.

چیئرمین ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کی پندرہواں اجلاس شھباز ہال میں منعقد ہوا
اجلاس میں ٹریفک کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو اور تجاویز کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے نئے ٹریفک پلان کی منظوری دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ افسران کو سخت ایکشن لینے کی ھدایت کی.

پیش کیے جانیوالے نئے پلان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شھر سے سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مل کر بھرپور مہم کا آغاز کرنے کی بھی ھدایت کی.

پلان کے مطابق بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے پارکنگ پوائنٹ کو ریگولرائز کرنے کے لیے مجوزہ مقامات کی فراہم کردہ لسٹ کی منظوری دی گئی ان مقامات پر گاڑیاں سنگل لائن میں پارک ہوں گی اگر کہیں پر عوامی شکایت موصول ہوئی یا ٹریفک کی روانی میں خلل آیا تو اس مقام کو ڈی نوٹی فائی کردیا جائے گا


اجلاس میں اعزازی سیکرٹری ٹریفک مینجمنٹ بورڈ جاوید اقبال کو فوکل فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اعزازی سیکرٹری نئے ٹریفک پلان پر پیش رفت کو دیکھیں گے اور جائزہ رپورٹ دیتے رہیں گے جبکہ ٹریفک مسائل کے حوالے سے شکایات چیئرمین ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کی مشاورت سے حل کریں گے،

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس اور بلدیہ حیدرآباد کی مشاورت سے نجی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ ٹریفک سائن بورڈ ترجیحی مقامات پر لگائے جائیں گے حفاظتی نقطہ نظر کے پیش نظر اس کی اونچائی کو مشاورت کے ساتھ بڑھایا جائے گا
جبکہ لطیف آباد 6 نمبر میں قائم پارکنگ ایریا کا ایک اور گیٹ نرسری والے روڈ کی طرف نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پیپلز بس سروس کے دیگر روٹ حیدرآباد سے لطیف آباد اور کوہسار ،حیدرآباد سے جامشورو یونیورسٹی اور دیگر روٹ شروع کرنے کی تجویز بھی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال