پاکستان

موجودہ حکومت ہو یا سابقہ سب آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے ہیں،سراج الحق

گردو پیش آن لائن جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت ہو یا سابقہ سب آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے ہیں،آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے قوم کے سامنے لائیں جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیزخط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے، جوڈیشل کمیشن بننے سے حقائق کا پتہ چل جائے گااور لوگوں کو اعتماد ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جماعت اسلامی کی قائم کردہ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف منصوبوں پر توجہ کی بجائے بروقت الیکشن یقینی بنائیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی