حیدرآباد کی خبریں

کوٹہ سسٹم ختم کرکےحیدرآباد کوھسار میڈیکل کالج کو فورآ فعال کیا جائے انجینئر صابر حسین قائم خانی

حیدرآباد کوھسار میڈیکل کالج کو فورآ فعال کیا جائے کوٹہ سسٹم کے باعث ہونہار طلبہ داخلوں سے محروم ہو گئے ہیں کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے انجینئر صابر حسین قائم خانی

حیدرآباد (گردوپیش )ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے باعث تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کی پامالی کے باعث سندھ دیگر صوبوں سے تعلیم میں بہت پیچھے رہ گیا ہے سابقہ ضلع حیدرآباد کے بعد جو نئے اضلاع بنائے گئے ہیں وہاں اور حیدرآباد کی آبادی کے تناسب سے حیدرآباد کی میڈیکل کالج میں نشتیں بہت زیادہ کم ہیں جس کی وجہ سے ہونہار اور غریب طلبہ سرکاری میڈیکل کالج میں داخلے سے محروم رہ جائیں گے اور وہ پرائیویٹ کالجز میں مہنگی تعلیم حاصل نہیں کر پائیں گے لہذا سندھ میں کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کر کے دیگر صوبوں کی طرح میرٹ کا نظام قائم کیا جائے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بھی بااثر طبقہ کی مداخلت کے باعث نتائج سے عام طلبہ بدگمانی کا شکار ہیں انتظامات تو ناقض تھے ہی لیکن ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے پیپر آؤٹ ہونے پر بھی سوالیہ نشان ہے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ کوھسار میں حیدرآباد کے طالبعلموں کے لئے سندھ اسمبلی میں مسلسل حق پرست اراکین کے آواز اٹھانے اور کوششوں سے میڈیکل کالج کی عمارت قائم ہو گئی ہے لیکن سندھ حکومت نے حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے ساتھ سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا ہوا ہے حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے لیکن تاحال میڈیکل کالج سے محروم ہے اور اب جبکہ کوھسار میڈیکل کالج 2017 سے تعمیر ہو کر موجود ہے لیکن اسے فنکشنل نہیں کیا گیا ہے تیس سال پہلے کے تناسب سے حیدرآباد کی نشتیں وہ ہی ہیں جو کہ حیدرآباد کی عوام اور طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے لہذا حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری اور دیگر صوبوں سے مقابلہ کے لئے فوری طور پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم کر کے میرٹ کا نظام وضع کیا جائے اور کوھسار میں میڈیکل کالج کی عمارت کو فورآ فنکشنل کیا جائے تا کہ حیدرآباد اور سندھ کے عوام تعلیمی میدان میں فائیدہ اٹھائیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال