امھران نامہ

عوام کوتمام سہولت دی جائے ڈائریکٹر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سندھ ذولفقار شیخ

حیدرآباد(گردوپیش) ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار شیخ نے لاڑکانہ اور خیرپور اضلاع میں بینظیر کفالت وظائف کی ادائگی کے لئے قائم کردہ خصوصی مراکز کے اچانک دورے کئے اور شکایات کا ازالہ کیا،ڈی جی بسپ سندہ نے لاڑکانہ شہر میں قائم دو کیمپوں پر عوام کا جم غفیر ہونے کے باوجود سگنلز کی کمی و تکنیکی خرابی کی وجہ سے ادائگیوں مین تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ بینک کے اعلی حکام سے بات کی جس کے بعد ادائگیاں شروع کی گئیں،انہوں نے ضلعہ ڈائریکٹر کو کہا کہ بلا تعطل ادائگیوں کے لئے بینک عملے سے رابطہ میں رہا جائے، ڈی جی بسپ سندہ نے رتودیرو و نئو ڈیرو کے ادائگی مراکز کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہان پر ایجنٹوں کی کمی و سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیا اور متعلقہ بینک و بسپ عملے کو لاڑکانہ شہر میں ایک اضافی کیمپ قائم کرنے و موجودہ کیمپوں پر اضافی ایجنٹس مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ جہاں جہاں خواتیں کی بھیڑ ہے وہان ایجنٹس بڑھائے جائیں تاکہ بھیڑ سے بھتر انداز میں نمٹا جاسکے اور خواتین کو وظائف کی ادائگی باعزت انداز مین کی جائے جو کہ ان کا حق ہے، ڈی جی سندہ کی ہدایات پر لاڑکانہ میں چار بینک ایجنٹس کو عوامی شاکایات کے تحت بلیک لسٹ بھی کیا گیا ہے،ڈی جی سندہ نے تعاون کرنے پر چئرمیں ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز علی لغاری،میئر انور علی اور ڈی سی لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور کا شکریہ بھی ادا کیا اور بسپ کے ضلعی ڈائریکٹر ایاز شیخ کو انتظامیہ و منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایات دیں تاکہ کفالت وظائف حاصل کرنے والی خواتیں کو بھتر و شفاف انداز مین مہیا کرنے کو یقینی بنایا جا سکے. ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندہ نے خیرپور ضلعے میں بھی کیمپ سائیٹس کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظائف حاصل کرنے والے مستحقین کو ان کے وظائف شفاف انداز مین مہیا کرنے کو یقینی بنائیں.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

امھران نامہ

آئی جی سندھ کے حکم پر ٹنڈوادم پولیس کی کاروائیاں32 سے زائد منشیات فروش جواری گرفتارلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ٹنڈوادم ( گردو پیش) آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے حکم پر ٹنڈوادم سٹی اور بی سیکشن تھانے
امھران نامہ

ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا

گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی