Uncategorized پاکستان

تمام گلے شکوے دور، عمران خان نے معاف کردیا، شیر افضل

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے معاف کردیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ آج تقریباً 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ان سے ملنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو انہوں نے مجھے گلے لگایا، اس دوران تمام گلے شکوے دور ہو گئے، انہوں نے مجھَے معاف کر دیا اور ساتھ ہی کہا کہ آپ کیوں نہیں آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تمام اختلافات ختم کر دیئے، میری طرف سے معافی ہے، میرے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں، آج ناراضگی والی بات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد ختم ہوگئی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی سے مجھے کسی نے نکالا ہی نہیں تھا، پارٹی سے نکالنے والا نوٹیفکیشن جعلی تھا، مجھے پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے جذباتی انداز میں کہا کہ عمران خان سے میری محبت غیبت سے دور نہیں کی جا سکتی، میرے دل میں ان کا جو مقام ہے وہ ان جھوٹی باتوں سے ختم نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے جو عزت اور پیار دیا وہ میرے لئے عمر بھر کا اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی مسائل پر واضح ہدایات دی ہیں، عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کوئی اختلافات منظور نہیں، سب کو ایک ساتھ بٹھائیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں لندن میں 21 دن رہا، واپس آئے ایک ماہ ہوگیا، میں سپریم کورٹ کا وکیل اور پاکستان کا شہری ہوں، مجھے کوئی کیوں روکے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں جمہوریت اور قانون و آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، ایسا ہی ہوگا۔ ہم لاہور میں لاکھوں کی تعداد میں جائیں گے جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے، عمران خان نے مجھے 22 اگست جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے، ہم کھل کر 22 تاریخ کو یہاں بھی جلسہ کریں گے، جس نے جو کرنا ہے کر لے۔
شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم پرامن رہیں گے، تاہم اس دوران اگر پروگرام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو یہ عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔
سپریم کورٹ کے وکیل اور ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمت، حوصلے اور جرات سے قوم کو نکلنا ہوگا، آئندہ کسی بھی 9 مئی کے ہم خود ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جلسے کے حوالے سے جو بھی حکمت عملی ہوگی وہ میں بناؤں گا، ہم پہلے تحریک بنائیں گے، اعلان کے وقت پورا پاکستان نکلے گا، سب کو دعوت ہے آئیں نکلیں یہ جدوجہد پاکستان کیلئے ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے معاف کردیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی