پاکستان

افغانستان نے پاکستان اور ٹی ٹی پی میں ثالثی کی پیشکش کر دی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: افغانستان نے پاکستان اور ٹی ٹی پی میں ثالثی کی پیشکش کر دی، افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں، اور یہی دونوں ممالک کے حق میں بہتر بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے، کسی کو بھی دوسرے ملک میں جنگ کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے.
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حوالے سے پاکستان کے پاس معلومات ہیں تو شیئر کرے، تاہم ہم پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ پاکستان چاہے تو، لیکن اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ حالیہ چند مہینوں میں پاکستان بارہا افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی واقعات پر آواز اٹھاتا رہا ہے اور افغان حکومت کو پاکستان میں در اندازی کے ثبوت بھی پیش کر چکا ہے۔ شاید یہی وجوہات ہیں کہ افغانستان نے پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی