مئیر حیدرآباد و ضلعی انتظامیہ کے ناکافی انتظامات شہریوں کو ڈبو دیں گے انجینئر صابر حسین قائم خانی
حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 62 کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث شہریوں کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مئیر حیدرآباد ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور ریلیف کے اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں محکمہ موسمیات نے کافی پہلے اور اب شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے لیکن حیدرآباد میں مئیر حیدرآباد اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی موثر انتظامات نہیں کئے حیدرآباد کے نشیبی علاقے لطیف آبادنمبر،2,4,7,8,11,12،پریٹ آباد،گاڑی کھاتہ،سائٹ،پنچرہ پول، بہار کالونی،قاسم آباد کے نشیبی علاقے اور مضافات میں بارش کا پانی گھروں میں دکانوں میں داخل ہو کر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے حادثات، بیماریاں جنم لیتی ہیں اور شہریوں کا مالی نقصان بھی ہوتا ہے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کئی بار توجہ دلائی کہ بارشوں کو عوام کو رحمت کے بجائے زحمت سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نالوں کی صفائی، نالوں کی تعمیر، پمپنگ اسٹیشن پر اسٹینڈ بائی جنریٹر، رائزنگ لائنوں کی صفائی، جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت تھی لیکن حکومت سندھ، مئیر حیدرآباد ،ضلعی انتظامیہ نے تعصب و نااہلی کا مظاہرہ کیا اور حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے انکے حق پرست اراکین اسمبلی سے مشاورت کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا اور اب خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کو سیلابی صورتحال سے بچانے کے لئے فوری ہنگامی اقدامات کئے جائیں
