پاکستان

بلے کا نشان دوبارہ بحال ہو گا‘بیرسٹر گوہر علی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک :چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلے کے نشان کو دوبارہ بحال کرائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا‘میری درخواست ہے اب تمام جھگڑے ختم اور سیز فائر ہونا چاہئے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے بونیرمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے 40/40 کے کمرے میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، زرداری کے ڈرائنگ روم میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، مسلم لیگ ن نے کسی صوبے میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرایا، دونوں پارٹیوں نے صرف 4 بندوں کا انتخاب کرایا وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں۔
بیرسٹر گوہرعلی خان نے مزید کہا کہ یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا، کارکنوں سے گزارش ہے جس طرح اب تک صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا گیا 8 فروری کو بھی اسی طرح صبروتحمل کا مظاہرہ کریں‘میری درخواست ہے 8 فروری کو عوام کی آواز کا راستہ نہ روکا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی