حیدرآبادجمہوریت پسندوں اور انقلابیوں کا شہرہے یہاں مقدمات بھی چلائے گئے سزائیں بھی دی گئیں,روف صدیقی
حیدرآباد(گردوپیش حیدر آباد پکا قلعہ گراونڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام دو فروری بروز جمعتہ المبارک کو جلسہ عام کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے رکن رابطہ کمیٹی وامیدوار برائےقومی اسمبلی عبدالروف صیدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد جمہوریت پسندوں اور انقلابیوں کا شہر یہاں بڑے مقدمات چلائے گئے سزائیں بھی دی گئیں ,انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم یہاں انقلابی جدوجہد کا احساس دلاتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم حیدرآباد کی غیور عوام کی نمائندگی کرتی ہےاور 2 فروری کو قلعہ گراونڈ میں ایم کیو ایم ایک تاریخی جلسہ کرینگی اوردو فروری کو منعقد ایم کیو ایم کا جلسہ عام میں حیدر آباد کی عوام بھر پور شرکت کریں۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و امیدوار برائے قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے گفتتگو کرتے ہوئے کہاک حیسکوانتظامیہ کی حیدر آباد شہر میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں بلکہ یہ الیکشن میں دھاندلی کرنے کی سازش ہے کہ شہری علاقوں کی عوام کو پریشان کیا جائے تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کےلئے جیالے افسران سے رابطہ کریں لیکن وہ اپنی ناپاک اعزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے بعد لوکل گورنمنٹ کے الیکشن بھی پھر کرائے جائیں تاکہ حیدر آباد کے حقیقی نمائندے کی مقامی حکومت بن سکے۔پریس بریفینگ میں ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی رکن حق نواز قائم خانی ،ایم کیو ایم پاکستان میں شمیولیت کرنے والے حیدر آباد کی معروف شخصیت ڈاکڑعرفان گل مکسی۔حق پرست امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ۔این اے سحر۔راشد خان ،انجینئر صابر حسین قائم خانی ۔ناصر حسین قریشی ،ساجدمری اور ایم کیو ایم پاکستان ڈسڑکٹ کے زمہ داران بھی موجود تھے۔
