ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا
گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی عمران چشتی کو رکشہ چنگچی اور سامان سمیت گرفتار کر لیا تھا ابتدائی تفتیش میں ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو کے خاص دست راز پولیس اہلکاروں محسن کھوکھر سلمان عرف سلو کے نام ظاہر ہوئے ریلوے پولیس نے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کر لیا،
ریلوے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزید تفتیش میں سٹی تھانے کے ایس ایچ او کے قریبی مزید پولیس اہلکاروں کے نام بھی ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ محسن کھوکھر سلمان عرف سلو سٹی تھانے سے غائب ہو چکے ہیں کسی پولیس اہلکار کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ریلوے پولیس چوکی انچارج سخت دباؤ میں ہے چوری کی تفتیش حیدرآباد ریلوے پولیس کرے گی چوکی انچارج ذیشان وسطڑو سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ دیانتداری بہت مشکل ترین ہے چوری کی تفتیش دیانتداری سے کی گئی تو سٹی پولیس کے بہت بڑی تعداد کے نام آسکتے ہیں واضح رہے کہ ایس ایس پی سانگھڑ اور ایس ایچ او سٹی تھانہ کی تعیناتی کے بعد شہر بھر میں چوری رہزنی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے انجمن تاجران نے جرائم کی وارداتوں کے خلاف پولیس کی ناکامیوں پر شہر کی شاہراہوں پر پوسٹرز بینرز آویزاں کئے چند گھنٹوں میں رات کی تاریکی میں نامعلوم اہلکاروں نے پوسٹر بینر اتار لئے تھے