امھران نامہ

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کاٹن فیکٹریوں کو کپاس 8500 فی من خرید نے کا حکم

ٹنڈوآدم (گردوپیش) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کاٹن فیکٹریوں کو کپاس 8500 فی من خرید کرنے کا حکم دیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی کاٹن فیکٹری مالکان نے مذکورہ حکم کے بعد کاٹن کی خریداری بند کردی آبادکاروں اور سندھ پاک تحریک کا اسسٹنٹ کمشنرکے دفترکے سامنے احتجاج فیکٹری مالکان کی من مانیوں کے خلاف کاروائی کی جائے،

کاشتکاروں نے بتایا کہ کاٹن فیکٹریوں کے مالکان کپاس سات ہزار دو سو چار سو روپے میں خریداری کر رہے ہیں کٹوتیوں کی شکایت بھی کی ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے حکم کے بعد خریداری بند کردی جس سے کاشتکاروں کو نقصان ہو رہا ہے انتظامیہ کاروائی سے گریزاں کیوں ہے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ہدایت پر عملدرآمد ہوگا کاٹن فیکٹریوں کے صدر دروازے پر ریٹ لسٹ بینر آویزاں ہوں گے تاہم زبردستی کاٹن فیکٹریوں مالکان کو کپاس کی خریداری پر مجبور نہیں کر سکتے ہیں اخر کپاس کی خریداری کرنی پڑے گی انہوں نے انکشاف کیا کہ مبینہ غیر قانونی کاٹن فیکٹریاں بھی ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی کاٹن فیکٹریوں میں فلٹر پلانٹ نہیں انکے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ شہر اور اسکے گردونواح میں ہزاروں مرد خواتین بچے کاٹن الرجی کے امراض میں مبتلا ہیں کاٹن سیزن میں پرائیویٹ کلینکس اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم رہتا ہے الرجی کی ادویات کی بھی قلت ہو جاتی ہے لیکن کاٹن فیکٹریاں فلٹر پلانٹ نہیں چلاتی ہیں تاحال بھی کسی کاٹن فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

امھران نامہ

آئی جی سندھ کے حکم پر ٹنڈوادم پولیس کی کاروائیاں32 سے زائد منشیات فروش جواری گرفتارلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ٹنڈوادم ( گردو پیش) آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے حکم پر ٹنڈوادم سٹی اور بی سیکشن تھانے
امھران نامہ

ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا

گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی