حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد گردوپیش شعبہ ہیلتھ عوامی شکایات پر توجہ دیں اور شکایات کے فوری ازالہ کریں ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنر کی ہدایت

حیدرآباد (گردوپیش) ڈپٹی کمشنر وایڈ منسٹر ئیٹر فواد غفار سومرو کے احکامات اور میونسپل کمشنر فا خر شاکر کی ہدایت پر شعبہ ہیلتھ عوامی شکایات پر توجہ دیں اور شکایات کے فوری ازالہ کے لئے اقدامات کریں عملے کو اپنی ڈیوٹی پر وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ حاضری کو یقینی بنائیں

صفائی ستھرائی،سٹر کوں اور چوراہوں کے ساتھ ساتھ کچرا کنڈیوں سے گار بیج لفٹنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں سٹی اور لطیف آباد میں سیور یج کے نکلنے والے پانی کو صاف کیا جائے نالے نالیوں کی صفائی کا خیال رلھا جائے شعبہ ہیلتھ کے ڈائر یکٹر مصطفی قائم خانی و دیگر افسران کی زیر نگرانی صفائی کا عملہ با قا ئد گی کے ساتھ روزانہ و قت کی پابندی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی پر فر ئض سر انجام دینے میں مصروف ہے

لطیف آباد یونٹ نمبر 8.11.12.10.04.بنگالی پاڑہ،میر فضل ٹاون و دیگر ایریاز میں گلیوں،محلوں میں نالیوں سے سلٹ نکالی گئی،نالیوں سے نکلنے والے سیوریج کے جمع ہوجانے والے پانی کو صفائی کرنے میں مصروف ہے جبکہ لطیف آباد میں صفائی ستھرائی اور گار بیج لفٹنگ کی تمام تر ذ مہ داری کے ساتھ سالڈ و سیٹ مینجمنٹ کا عملہ مصروف عمل ہے شعبہ ہیلتھ سٹی کا عملہ چکی پھلیلی پل،گوشت مارکیٹ،مسلم ٹاون،ایک مینار مسجد،اوجڑی پوائنٹ،مرزا قلیج بیگ اسکول،حشمت ٹاون،گاڑی کھا تہ اور پٹھان کالونی کے مختلف علاقوں کی نالے نا لیوں گلیوں،محلوں میں نالیوں کی صفائی کی گئی جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا محلوں،گلیوں سٹرکوں اور چوراہوں کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر جھاڑ ورک کیا گیا سٹرکوں کے اطراف اور فٹ پاتھوں سے گار بیج لفٹنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری راہا نالے نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والے سیوریج کے پانی کو عملہ صاف کرنے میں مصروف ہے جبکہ آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف مہم کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ حیدرآباد کے عوام کو کتے کے کا ٹنے سے بچایا جا سکے اور مہم کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال