پاکستان

اسلام آباد: اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنا حیران کن ہے لطیف کھوسہ

حیدرآباد(گردوپیش)ویب ڈیسک: چیئرمین سینٹ کی جانب سے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر سینئر پی پی رہنما سردارلطیف کھوسہ کا حیرانی کا اظہار

پا کستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردارلطیف کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ شیری رحمن اعظم سواتی کے معاملے کو اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن قانون کے خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے

بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو رلیف دیا جوکہ اچھی بات ہے امید ہے سندھ ہائی کورٹ بھی انہیں رلیف دے گی انہوں نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں ، ایک واقعے پر درجن بھر مقدمات کے معاملے کا نوٹس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کہوں گا آپ بھی اپنی اداؤں پر ہوش کریں، ہم کریں گے تو گلہ کرینگے۔ انہوں نے صحافی ارشد شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے صدراور چیف جسٹس کو جان کو خطرے سے متعلق خط لکھے تھے۔

ارشد شریف کے خطوط پر توجہ نہیں دی گئی اور وہ جان سے گئے۔انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف پاکستان کا اثاثہ اثاثہ تھے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے پی ٹی آئی مراد سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن انہیں سکیورٹی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سامنے لائیں، میں اِن کی وکالت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے جو ارشد شریف کے ساتھ ہوا، وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی