حیدرآباد کی خبریں

ہمیں سواٹ منصوبے میں پانی کا کم استعمال کر کے زرعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ اس کے معیار کو بہتر بنانے اسے آلودگی سے بچانے پر بھی توجہ دینی چاہیے قبول محمد شاہ

حیدرآباد (گردوپیش) کے چیئرمین قبول محمد کھٹیان نے کہا ہے کہ ہمیں سواٹ منصوبے میں پانی کا کم استعمال کر کے زرعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے آلودگی سے بچانے پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ سندھ کے رہائشیوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں گورنمنٹ آفیسرز کلب میں سواٹ منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اسٹیک ہولڈر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

قبول محمد کھٹیاڻ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع بدین میں آبپاشی کے ترقیاتی کاموں کے تحت فُلیلی کینال کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی شاخوں کے بحالی کے کام بھی کئے گے ہین، جس کے نتیجے میں فُلیلی کینال اب 20 ہزار کیوسک پانی لے جانے کے قابل ہو گیا ہے۔ جبکہ ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہونے سے ضلع بدین میں 4 لاکھ ایکڑ غیر آباد زمین قابلِ کاشت بن چکی ہے اور دھان سمیت مختلف فصلوں کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکرم کینال کی بحالی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن اب یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکرم کینال کی پانی لے جانے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ آخری سروں تک پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

عالمی بینک کے ٹاسک ٹیم لیڈر فرانشو اونیمس نے کہا کہ سواٹ منصوبے کے مقاصد واضح ہیں، یعنی سندھ میں کم پانی کے استعمال سے زیادہ زرعی پیداوار حاصل کرنا۔ اس مقصد کے لیے آبادگاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ آبپاشی نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ پانی کی فراہمی آخری سروں تک یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ اصل میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں منعقد ہونا تھی، مگر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے یہاں منعقد کیا گیا۔

سواٹ کے اریگیشن کمپوننٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال مگن نے کہا کہ اکرم کینال کے کنسلٹنٹس کی جانب سے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث کام شروع نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کینال کی بحالی کے منصوبے دہائیوں بعد آتے ہیں، اس لیے ایسا کوئی کام نہیں کیا جا سکتا جو پہلے ہی ناکام ہو چکا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکرم کینال کے ٹینڈرز کھول دیے گئے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اس بارے میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ بینک کینالز کی فزیبلٹی اسٹڈی شروع ہو چکی ہے جبکہ شاخوں کو جدید بنانے کے ٹینڈرز بھی کھولے جا چکے ہیں اور ان پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نذیر عیسانی نے کہا کہ سواٹ منصوبے کی کارکردگی کے جائزے کے لیے منعقدہ اس مشاورتی ورکشاپ میں بدقسمتی سے تین سال گزرنے کے باوجود کوئی نمایاں کام پیش نہیں کیا جا سکا، جس کی کئی وجوہات ہیں۔ تاہم اس کے باوجود منصوبے کی ڈیزائننگ اور عملی نفاذ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جن میں رائٹ بینک فزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز، اکرم کینال کے ڈیزائن کی تکمیل، کینال ماڈرنائزیشن کی تربیتوں کا انعقاد اور ہائیڈرو ایگرو انفارمیٹکس کی ڈیزائننگ شامل ہیں، جبکہ باقی تین سالوں میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نارا کینال ایریا واٹر بورڈ کے چیئرمین سید ممتاز شاہ نے کہا کہ اچھے منصوبوں کی ہمیشہ آبادگاروں نے حمایت کی ہے تاکہ آبپاشی نظام کو ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شاخوں کی جدیدکاری کا نظام پہلے ایک شاخ پر لاگو کیا جائے اور اس کے نتائج دیکھنے کے بعد دیگر پر بھی نافذ کیا جائے۔

ایگریکلچر ڈیولپمنٹ یونٹ سواٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امداد سوہو نے کہا کہ کلائمیٹ اسمارٹ اسکول قائم کر کے تین آبادگار تنظیموں کے 1223 کسانوں میں سے 750 کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافے اور سیم و تھور زدہ زمین کی میپنگ 9 اضلاع میں جون تک مکمل کر لی جائے گی، جبکہ باقی اضلاع کے لیے اسکیم منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

کوٹ غلام محمد مائنر کی آبادگار تنظیم کے چیئرمین انور خان نے کہا کہ ان کے مائنر کے کمانڈ ایریا میں 2000 ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے، جبکہ منصوبے میں صرف 150 ایکڑ کی بحالی کی گنجائش ہے، اس حد کو بڑھا کر تمام بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنایا جائے۔

سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے نمائندے نبی بخش سٹھيو نے کہا کہ منصوبے کی کارکردگی کے جائزے اور آبادگاروں سے مشاورت کے لیے ہر چھ ماہ بعد ورکشاپ کا انعقاد ہونا چاہیے، جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد آبادگاروں کی ویڈیو رائے بھی لی جائے تاکہ کامیابیوں اور ناکامیوں سے سبق سیکھا جا سکے۔

سندھ آبادگار بورڈ کے نمائندے محمد اسلم مری نے کہا کہ پانی کے انتظام اور تقسیم کا نظام بہتر نہیں ہے، جس کی وجہ سے آبادگاروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آبادگاروں کو سبسڈی کے ساتھ تربیت دی جائے اور سولر ٹیوب ویلز کے ساتھ ساتھ زمینوں میں نکاسی آب کا نظام بھی فراہم کیا جائے۔

سیڈا بورڈ کی رکن صدف کیریو نے کہا کہ خواتین کے لیے کپڑے دھونے کے گھاٹ، پانی بھرنے کی سہولیات اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کو گرمی سے بچانے کے لیے شیڈ فراہم کیے جائیں۔ جبکہ سیڈا بورڈ کی رکن ماہ رخ ٹالپر نے کہا کہ خواتین کو زرعی تربیت بھی دی ،ورکشاپ میں سیڈا، ایریا واٹر بورڈز، آبادگار تنظیموں کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں کسانوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال