گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد میں اساتذہ کی آسامیاں سلیکشن بورڈ کے ذریعے پوری کی جائیں، گوٹا
حیدرآباد (گردو پیش) گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد میں اساتذہ کی آسامیاں سلیکشن بورڈ کے ذریعے پوری کی جائیں۔ جی پی فنڈ، میڈیکل الاؤنس اور مالیاتی مسائل کو فورم کے ذریعے حل کیا جائے۔ گوٹا وفد کی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی حیدرآباد سے ملاقات میں مطالبات پیش کیے گئے,
گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم گوڻا کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان سے ملاقات کی۔ وفد میں صدر ڈاکٹر شفیق احمد شاہانی، سنیئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد میمن، نائب صدر اللہ رکھیو جونیجو، جنرل سیکریٹری پرویز سولنگی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران میں وفد نے اساتذہ اور ملازمین کو درپیش دیرینہ مسائل تفصیل سے پیش کیے، جنھیں وائس چانسلر نے بغور سنا اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔ اس ضمن میں مالیاتی اور منصوبہ بندی کمیٹی (FPC) کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا تاکہ اساتذہ کے جائز مالی مطالبات کو منظور کیا جاسکے۔ ان مطالبات میں
میڈیکل الاؤنس، جی پی فنڈ،
کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، اساتذہ کی فئیر شیئر / فیس ویئر، یمیونریشن، شام کے الاؤنسز شامل ہیں۔ مزید برآں اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ اساتذہ کے ہارڈشپ کیس اور ایڈہاک بنیادوں پر پروموشن کے معاملات کو سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مختلف شعبہ جات میں پہلے سے جاری کردہ اشتہارات کے تحت جلد از جلد سلیکشن بورڈ منعقد کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ تاکہ خالی آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پُر کیا جا سکے۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے جامعہ کی بہتری کے لیے گوٹا عہدیداران سے مسلسل رابطہ رکھنے اور دس روز میں ایک اور ملاقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کے لیے اساتذہ کی کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے تدریسی و تحقیقی معیار کی بہتری امید ظاہر کی
