حیدرآباد(گردوپیش)
ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ ممبر وسیم بیگ جن کا گزشتہ دن مختصر علالت کے باعث انتقال ہو گیا تھا ان کی نماز جنازہ عثمانیہ مسجد لطیف آباد میں ادا کی گئی،

نماز جنازہ میں سنئیر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی، عبد الوسیم، شبیر احمد قائم خانی،زاہد منصوری انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق و جوائنٹ ایس ٹی سی محمد علی شاہ، حق نواز قائم خانی، شہباز عابدی ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی جوائنٹ انچارجز و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ و ڈسٹرکٹ اراکین کمیٹی حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، انجینئر صابر حسین قائم خانی،سابق حق پرست اراکین اسمبلی راشد خلجی،وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد شاہد عزیز و شہر بھر کے ٹاؤن انچارجز و کمیٹی،یو سی انچارجز و کمیٹی سمیت حیدرآباد سے معززین شہر و مرحوم وسیم بیگ کے عزیزو اقارب و چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی،

انکی تدفین لطیف آباد نمبر 9 میں میر فضل ٹاؤن سے ملحق قبرستان میں کی گئی دریں اثنا وسیم بیگ کے انتقال پر چئیرمن و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلیفون پر مرحوم کے بڑے بھائی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے مغفرت،درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی چئیرمن ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دوران گفتگو وسیم بیگ کی ایم کیو ایم سے والہانہ عقیدت کو بھی سراہا،
