پاکستان

ڈیل نہیں کرونگا جوکرناھے کرلو عمران خان

حیدرآباد (گردوپیش ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشریٰ اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کررہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ھے، اور بانی کو بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی ھے، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباؤ میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا ہے جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی