پاکستان

بجلی کے معاملے پر سیاست عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم

حیدرآبا(گردوپیش ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پر سیاست عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،حکومت کے اپنے آئی پی پیز ہیں ان کا کوئی ایشو نہیں ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤڈوب سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، نواز شریف کے دور میں بجلی کے منصوبے لگانے پر کام شروع کیا گیا اور حکومت نے ایل این جی کے چار پلانٹس لگائے جو کہ سستے ترین پلانٹس تھے اور ان پلانٹس سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم سیاست برائے سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام کی مشکلات کا پورا ادراک ہے۔ بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے پر سیاست درحقیقت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس بحران کو حل کرنا ہماری اتحادی حکومت کا اہم ترین ایجنڈا ہے۔
ہماری وزارتوں کو مشترکہ طور پر عوام کو بریفنگ دی جانی چاہیے کہ اس بحران کے خاتمے کے لیے حکومت نے کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں جب کہ سیکڑوں ڈیم بنانے کے دعوے داروں نے ایک بھی ڈیم نہیں بنایا باتیں کرنا بہت آسان ہے اور کام کرنا بہت مشکل ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا، فلسطین میں بدترین تباہی ہورہی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی