پاکستان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں13اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13اگست کو جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول ،ایف نائن پارک یا جی نائن پشاورموڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے، جلسے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی