حیدرآباد کی خبریں

محکمے کے افسران اپنی ذمہ داریاں محنت اورلگن سے انجام دیتے ہوئے سندھ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں ڈویژنل ڈائریکٹراطلاعات حیدرآباد ارشاد علی

حیدآباد(گردوپیش) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو نے محکمے کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت اورلگن سے انجام دیتے ہوئے سندھ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں جبکہ کہ عوامی فلاح و بہبود کے مختلف سرکاری منصوبوں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،اس بات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفترمیں محکمہ اطلاعات حیدرآباد کے افسران سے تعارفی اجلاس کے دوران کیا – اجلاس میں محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاور اطلاعات افسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی ترجمانی کے فرائض انجام دیتا ہے لہذامحکمے کی افسران پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے میڈیا اورسرکاری محکموں سے باہمی رابطے میں رہیں اورکسی بھی پروگرام کو کور کرنے کے فوری بعد خبر میڈیا تک پہنچاکر اس کی بھرپورتشہیر کروائیں،ڈائریکٹراطلاعات نے کہا کہ وسائل کی کمی ہے مگر اس کے باوجود بھی ہماری یہ کوشش ہوگی کہ تمام سرکاری پروگرامز اور سرکار کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں سے عوام کوآگاہ کریں،انہوں نے محکمہ اطلاعات کے افسران کو نظم و ضبط کاخصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزادشیخ نے ڈویزنل ڈائریکٹر اطلاعات کو آفس کی کارکردگی سمیت مختلف سرکاری پروگرامز کی کوریج کرنے کے طریقے کار،خبروں، فوٹوں اور فوٹیج کو میڈیا کو ارسال کرنے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی-اس موقع پر محکمے افسران نے مختلف سرکاری پروگرامز کی کوریج کے دوران پیش آنے والے مسائل سے ڈویژنل ڈائریکٹر کو آگاہی دی –

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال