آج سے حیدرآبادمیں مین پوری اورگھٹکے کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز کیاجائے گا شرجیل میمن
حیدرآباد (گردوپیش )صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے حیدرآباد ضلع میں مین پوری اور گٹکے سمیت دیگر منشیات کے خاتمے کیلئے صحافیوں اور تاجر برادری کے تعاون سے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ منشیات کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم میں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت تاجر برادری اور صحافی تنظیمیں مہم کا حصہ ہوں گی اور اس مہم کا آغاز حیدرآباد سے ہوگا جو کہ بعد میں پورے صوبے تک پہلایا جائے گا اس ضمن آج ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے آج اپنے دفتر واقع شھباز بلڈنگ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو, اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر، پریس کلب حیدرآباد کے صدر لال رحمان سموں، جنرل سیکریٹری پریس کلب حیدرآباد حمید الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد میں سخت آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں پولیس ایکشن لے گی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ پولیس سے بہر پور تعاون کرے گی، کمشنر حیدرآباد نے میڈیا کے نمائندوں کو کہا کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتطامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اپنے شہر کو اس غلاظت سے پاک کیا جا سکے
