حیدرآباد کی خبریں

شہید پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائےایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد(گردوپیش) قومی عوامی تحریک کے سربراھ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ شہید پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ قبیلائی دہشتگردی کا یہ واقعہ المناک سانحہ ہے، پوری سندھ کے اہل علم لوگ پریشان ہیں مگر نااھل حکومت کو اتنے بڑے واقعے کا کوئی احساس نہیں۔

وزیراعظم، وزیر اعلی سندھ کو شھید پروفیسر کے ورثاء و لواحقین کے پاس پہنچنا چاھیئے تہا مگر افسوس حکومت کو سندھ میں بہنے والے خون کی کوئی پرواہ نہیں، سندھ کے لوگوں کو جرائم پیشہ افراد اور دھشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ شکارپور کے شہر چک کے تاجر ایاز مہر کو ملیر ٹول پلازہ سے اغوا کیا گیا ہے، سندھ میں کہیں بھی لوگ محفوظ نہیں، حیدرآباد میں دن دہاڑے سابق یوسی چیئرمین کامل شاھ کو دھشتگردوں نے قتل کردیا۔ حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی ایجنڈا لوٹمار کے ذریعی پیسا کمانہ ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ تاجر ایاز مہر سمیت تمام اغوا برائے تعاوان کا شکار ہیں، ان سب مغویوں کو سلامتی سے بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہ آئی ایم ایف کی پالیسیز نے ملک میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ کیا ہے، رواں سال میں 27 اشاریا مہنگائی کی رپورٹیں پیش کی گئی ہیں، سندھ میں کوئی بھی پوچہنے والہ نہیں، چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں مزید مہنگائی کا عذاب ہے، غریب لوگوں کے لیئے دو وقت کا کہانا بھی اب مشکل ہو گیا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہاکہ سندھ میں انڈسٹریل زون قائم کیا جائے، زراعت کو بہتر کیا جائے، پانی کی مصنوعی قلت کو ختم کیا جائے اور روزگار کے ذرائع قائم کیئے جائیں تاکے بڑی حد تک پہنچی مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہو سکے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال