حیدرآباد کی خبریں

شہری کی درخواست پر ایڈیشنل شیشن جج حیدرآباد کی عدالت نےپولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

حیدرآباد(بیورو گردوپیش) ففتھ ایڈیشنل شیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے ایک فوجداری متفرق درخواست کا فیصلہ جاری کرتے ہوۓ ایس ایچ او پنیاری کو حکم دیا ہے کہ موجودہ ڈی ایس پی سٹی و سابقہ ڈی ایس پی پھلیلی اورنگزیب عباسی سابقہ ایس ایچ او پنیاری و موجودہ سی آئی اے انچارج سانگھڑجاوید جلبانی اور سابقہ ایڈمن آفیسرآر پی او آفس موجودہ ایم پی آفس پولیس لائن میں تعینات ڈی ایس پی عابد رضا محمد اکرم ولد محمد رفیق اور اکبر ولد محمدرفیق کے خلاف درخواست گذار کا بیان قلمبند کر کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئےہیں یہ درخواست مقامی شہری ابرار احمد صدیقی نے دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ18اکتوبر 2019 کو ان پولیس افسران کی سرپرستی میں دیگر افراد نے پنیاری تھانے کی حدود ایکسپو سینٹر کے قریب ان کے پلاٹ نمبر 198 احسن آباد ہاؤسنگ اسکیم پر آکر ان کے سیکیورٹی گارڈز سے قانونی اسلحہ چھین لیا اور زبردستی ان کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا گیا تھا-

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال