پاکستان

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے سروں پر تلواریں لٹکنے لگی

اسلام آباد(گردوپیش آن لائن ) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر منحرف اراکین نے تحریری جوابات جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان سمیت متعدد منحرف اراکین نے جواب جمع کرا دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگی اور استدعا کی کہ سب کے جواب پڑھ لوں پھر دلائل شروع کریں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں تو یہ تھا کہ مہلت منحرف ارکان کے وکلا مانگیں گے، لیکن یہاں تو آپ نے ہی مانگ لی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی