تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت ملکی دریاﺅں میں پانی کی کمی کے باعث ہوئی ہے جو کہ 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے،

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر بھی تحفظات ہیں کہ پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہورہی ہے اگر قدرتی طور پر پانی کی کمی ہے تو پورے ملک میں پانی کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے – انہوں نے کہا کہ آج شام سکھر میں وفاقی وزیرآبپاشی خورشید شاہ سے ملاقات کرکے سندھ میں پانی کی قلت کی صورتحال سے متعلق انہیں آگاہی دوں گا اور پانی کی تقسیم صحیح کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کروںگا- انہوں نے پانی کی کمی والے علاقوں کے کاشتکاروں کو مشورہ دیاکہ وہ پانی کی کمی کو مدنظررکھتے ہوئے چاول کی فصل کاشت کرنے سے گریز کریں،

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ سندھ صوبہ صحت کے شعبے میں ایک مثالی صوبہ ہے اور ہمارے پاس ایس آئی یو ٹی ، این آئی سی وی ڈی ، گمبٹ ہسپتال اور سہون سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں علاج کی بہتر سہولیات کے صحت مراکز موجود ہیں جہاں صوبے کے لوگوں کا معیاری اور مفت علاج کیا جارہا ہے اگرچہ چھوٹے صحت مراکز پر ڈاکٹرز کی کمی کے مسائل ہیں جس کے حل کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کوفعال بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور بہت جلد یہ مسئلہ حل ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کی جائیگی۔

دادو کی ہسپتال کا بھی یہی مسئلہ ہے وہ بھی بہت جلد حل کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ نوابشاہ یونیورسٹی میں حراسمنٹ کے واقعے سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایاجائیگا اور لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائیگا –

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی