پاکستان

کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش حملہ آور کا حملہ، تین چینی اساتذہ سمیت چار ہلاک

کرراچی گردو پیش آن لائن کراچی یونیورسٹی کے احاطے میں چینی زبان کے مرکز کے قریب ایک خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کولے جانے والی ایک وین میں دھماکے کے بعد لگ گئی، وین دھماکے کے وقت کراچی یونیورسٹی کے اندرموجود تھی،آگ پرقابو پا لیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حکام نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ گاڑی جب کامرس ڈپارٹمنٹ کے قریب واقع کنفیوشس سینٹر پر پہنچی ہی تھی کہ دھماکہ ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر اور دو خواتین چینی اساتذہ اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ دھماکا تخریب کاری ہے،تحقیقیات کر رہے ہین کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یاخود کش تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

دہماکے میں زخمیوں اور شھیدہونے والے کے نام

دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی باشندوں میں ڈائریکٹر ہوانگ گوئی پنگ، ڈنگ موپنگ، چن سائے اور وین ڈرائیور خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وانگ یوکوئنگ اور سیکیورٹی گارڈ حامد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے قریب پہنچتے ہی گاڑی میں دھماکا ہوا، جبکہ رینجرز کی دو موٹر سائیکلیں گاڑی کے

آگے پیچھے تھیں۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجا عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ‘منگل کو ہونے والا دھماکہ خودکش تھا اور یہ ایک خاتون نے کیا۔’ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس خودکش حملے کا ہدف غیرملکی شہری تھے۔

دہماکے میں چار رینجرز کے جوان بھی زخمیوں میں شامل ہیں ترجمان رینجرز

ذرائع رینجرز کے مطابق دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹر سائیکل پر وین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

ذرائع رینجرز کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی