ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری
گردوپیش آن لائن ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ہدایت پر روینیو افسران کی جانب سے آج 24 ویں روز بھی منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا، 20 دکانداروں سے 77000ہزار روپے جرمانہ وصول، 11 دوکانداروں کو وارننگ
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد محمد اقبال اعوان نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 1 تاجر سے 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا،
تعلقہ سٹی حیدرآباد میں مختیارکار علی شیر نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 9 دوکانداروں سے 20 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اسی طرح تعلقہ قاسم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر گدا حسین سومرو نے مختیار کار الطاف کوریجو کے ہمراھ کاروائی کرتے ہوئے 6 دوکانداروں سے 5 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ تعلقہ دیہی میں مختیارکار ذوہیب میمن نے کاروائی کرتے ہوئے4 دوکانداروں سے 2ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ہے.
